کراچی میں پینے کے پانی کی چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم
شیئر کریں
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی واٹر بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر شاہ، شرجیل میمن، مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، وقار مہدی، نجمی عالم اور واٹر بورڈ کے حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کراچی میں پینے کے پانی کی چوری ، ضیاع، لیکیچز کے خاتمے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی۔ٹاسک فورس کے چیئرمین وزیر بلدیات ناصر شاہ ہونگے۔ دیگر ممبران میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، واٹر بورڈ کے چیف انجینئرز شامل ہونگے۔وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نجمی عالم بھی ٹاسک فورس میں شامل ہونگے۔ ٹاسک فورس پولیس، رینجرز اور متعلقہ انجنیئرز کے ساتھ آئند ہ دو روز میں غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف بڑاآپریشن کرے گا۔ یہ آپریشن غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پانی کی چوری کے خلاف بھی ہوگا۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ واٹر بورڈ کی بلک سسٹم اور ڈسٹری بیوشن سسٹم پر الگ الگ مانیٹرنگ سسٹم قائم کئے جائیں۔ پانی کے مختلف سسٹم پر میٹرز نتصیب کئے جائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں کو آبادی کے حساب سے پانی مہیا کرنے اور واٹر بورڈ کو اپنی پوری ڈسٹری بیوشن سسٹم کی میپنگ کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ واٹر بورڈ اپنے پوری ڈسٹری بیوشن سسٹم کا جدید میپنگ سسٹم کے ذریعے اجاگر کرے۔ واٹر بورڈ کو مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنا ہوگا۔مانیٹرنگ سسٹم کے بغیر کراچی میں پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔