الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا
شیئر کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پیمرا سے عمران خان کے پشاور میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب کا مکمل ریکارڈ اور ریکارڈنگ طلب کر لی۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چودھری کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ کر عمران خان کے الیکشن کمیشن مخالف بیانات اور پشاور میں پارٹی کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے بیانات کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ فی الحال ان تمام افراد کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز جاری نہیں کئے گئے۔ بیانات کا ریکارڈ دیکھنے کے بعد ان افراد کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔