مہنگائی ،لوڈشیڈنگ،آئی ایم ایف سے سخت معاہدوں کاذمہ دارعمران خان ہے، مفتاح اسماعیل
شیئر کریں
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور آئی ایم ایف کے ساتھ سخت معاہدوں کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم نے قوم اور آئی ایم ایف دونوںسے جھوٹ بولا، دھوکہ دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جاتے جاتے معیشت کے لئے بارودی سْرنگ بچھا گئے تاکہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے، اللہ تعالی کے کرم سے یہ سازش ناکام ہوگئی،آپ 7 ماہ جو فیصلہ نہ کرسکے، ہم نے 6 دن میں کیا، آپ نے ملک کو اس تباہی تک پہنچایا، آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ،جنہیں دوراقتدارمیں غریب اور مہنگائی نظر نہ آئے، دو ہفتے میں غریب اور مہنگائی دونوں نظر آنے لگے ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کے اندھوں کی اپوزیشن میں بینائی لوٹ آئی ، خدا کرے کچھ شرم بھی واپس آجائے، تھوڑاسچ بھی بولیں ۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور معاشی تباہی عمران خان اور ان کی ٹیم لائی، ہم اسے ختم کرکے دَم لیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم سے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے جو تحریری معاہدے کئے، انہیں پورا کریں ،ہم نے آئی ایم ایف سے کہاکہ ہم اتنے سارے ٹیکس ایک ساتھ عوام پر نہیں لگاسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال میں عمران خان اور ان کے ارسطو جو معیشت کا دیوالیہ نکال گئے، ہم وہ نہیں کریں گے ،ہم قوم سے جھوٹ بولیں گے اور نہ ہی آئی ایم ایف کو دھوکہ دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف نے کہاکہ عمران خان نے لکھ کر معاہدے کئے کہ 30 روپے پٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھادیں گے ،بجلی کی ہر مہینے قیمت بڑھانے، 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا وعدہ پی ٹی آئی نے کیاتھا ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف نے کہاکہ عمران خان نے پٹرول ڈیزل پر جو قیمت کم کی، اس کی رقم موجود نہیں ، پھر سبسڈی کیوں دی؟۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام کو ریلیف دینا تھا تو پہلے پیسوں کو بندوبست کیوں نہیں کیا، آئی ایم ایف کے خرچ پر سبسڈی کیوں دی؟۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف نے کہاکہ ہمارے پیسوں پر سبسڈی دیں گے تو ہم اپنے پیسے واپس تو مانگیں گے ؟ یہ عمران خان کے پیسے نہیں۔انہوںنے کہاکہ پٹرول ڈیزل کی بغیر تیاری سبسڈی سے پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہورہی ہے، سویلین حکومت چلانے سے زیادہ خرچ ہورہا ہے ،حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کا شورہ ہم نے آپ کو نہیں دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ شوکت ترین وزیر بننے سے پہلے خود کہتے تھے کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے ،آپ کا خیال ہے کہ آپ کا 4 سال کا گند ایک ہفتے میں صاف ہوجائے گا؟۔انہوںنے کہاکہ ملک میں لوڈشیڈنگ ہے تو کیا دو ہفتے پہلے لوڈ شیڈنگ نہیں تھی؟ تیل اور گیس نہ منگوانے کا مشورہ ہم نے دیا تھا؟،چار سال پہلے مسلم لیگ (ن) نے لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی، ایک بار پھر اسے پھر ختم کریں گے ۔