ایم کیوایم سندھ حکومت میں شمولیت کے لیے بے چین،پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات شروع
شیئر کریں
وفاقی حکومت میں شمولیت کے بعد سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی۔ایم کیو ایم کے وفد خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر رہنمائوں نے ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم رہنمائوں نے وفاق سے گورنر کا عہدہ جبکہ سندھ سے فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سمیت آئی ٹی، ٹرانسپورٹ، یونیورسٹی بورڈ کی وزارتوں، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد، سرکاری نوکریوں میں کوٹا عمل درآمد سمیت دیگر نکات پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم وفد کو بلاول بھٹوزرداری سے مشورہ کے بعد عمل درآمد کی یقینی دہانی کرادی۔واضح رہے کہ عمران حکومت سے علیحدگی کی صورت میں سابق صدرآصف علی زرداری نے ایم کیوایم کوسندھ حکومت سمیت ایڈمنسرکراچی کی پیش کش کی تھی جبکہ موجودہ وزیراعظم شریف اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے معاہدے کی ضمانت دی تھی ،مخلوط حکومت کی تشکیل کے بعد وفاقی کابینہ میں توایم کیوایم کونمائندگی دے دی گئی ہے لیکن سندھ حکومت میں ابھی تک ایم کیوایم کوشامل نہیں کیاجارہاہے اس حوالے ذرائع کے مطابق سندھ سرکارمیں شامل کئی بڑے نام ایم کیوایم کی صوبائی کابینہ میں شمولیت کے مخالف ہیں ،جبکہ سندھ کی گورنری دیے جانے میں تاخیر کاسبب بھی انہی لوگوں کی مخالف بتائی جارہی ہے ،خیال پایاجاتاہے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے مخالف رہنمائوں کے تحفظات دورکرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔