میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر کی کوآپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹوں کے متاثرین میں معاوضہ کی تقسیم

صدر کی کوآپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹوں کے متاثرین میں معاوضہ کی تقسیم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کوآپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹوں میں لگنے والی آگ کے باعث متاثرین میں معاوضاتی چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ آگ لگی تھی تو کے سی سی آئی کے عہدیداروں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور ہونے والے نقصان سے متعلق آگاہ کیا جس پر مجھے صدمہ پہنچا اور میں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سندھ حکومت ہر ممکن تعاون اور متاثرین کء نقصان کی بھرپائی کرے گی۔ انھوں نے یہ بات آج کوآپریٹو مارکیٹ کے متاثرین میں ماوضہ کی تقسیم سے متعلق وزیراعلی ہاس کے بینکوئیٹ ہال میں منعقد تقریب میں کی۔ تقریب میں وزیر کوآپریٹو جام اکرام دھاریجو، سید ناصر شاہ، سعید غنی، شرجیل انعام میمن، مرتضی وہاب، وقار مہدی، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، صوبائی سیکریٹریز، صدر کے سی سی آئی محمد ادریس، کی سی سی آئی کے اے ۔کیوخلیل، زبیر موتی والا اور متاثرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صدر کی کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ میں 14 نومبر 2021 کو آگ لگی جس ناگہانی واقعہ میں مجموعی 358 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں جس میں 20 وکٹوریہ اور 338 کوآپریٹو مارکیٹیں شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے مجموعی طور پر 445.197 ملین روپے متاثرین کو معاوضاتی چیک تقسیم کئے جس میں 52.45 ملین روپے وکٹوریہ سینٹر اور 392.747 ملین روپے کوآپریٹو مارکیٹ کے دکانوں کے متاثر مالکان کو دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعہ سے مجھے صدمہ پہنچا جب کے سی سی آئی کے عہدیداروں نے مجھ سے رابطہ کیا اور انھوں نے آگ لگنے کی وجہ سے دکانداروں کے نقصان سے آگاہ کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلی سندھ نے دادو کے میہڑ کے قریب ایک گاں میں آگ لگنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں بڑا جانی نقصان ہوا جو شدید تکلیف دہ ہے، ہمیں ان آگ لگنے کے واقعات کو روکنا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 2.5 ارب روپے مختلف سائیٹس کے سڑکیں بنانے کیلئے فنڈز دیئے تھے، اس سال ہم نے 4 ارب روپے سے زائد فنڈ دیئے ہیں تاکہ سڑکیں بن سکیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کو پالتا ہیلیکن ہم سب کراچی شہر کے ساتھ انصاف نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے وسائل کا بہتر حصہ کراچی کی ترقی پر خرچ کررہی ہے، ہمارے وسائل اتنے نہیں اور ہم تقسیم در تقسیم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں گزشتہ چار سالوں سے وفاق سے وہ مدد نہیں ملی۔ انھوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کو میں نے کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا ہے جس پر انھوں نے مسائل حل کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے تمام تاجروں اور صنعتکاروں کو کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ بہت غریب ہیں انکا ہم سب کو خیال رکھنا ہے۔ اپنے خطاب کے آخر انھوں نے کہا کہ آج بہت خوش ہوں کہ عید سے پہلے آپ کے نقصان کا ازالہ کررہا ہوں، امید ہے ہماری اس کاوش سے آپ لوگوں کا کاروبار دوبارہ شروع گا اور اللہ پاک کے کرم سے متاثرین کے کاروبار میں عید پر مزید اضافہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں