میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اندھیرنگری، 14 ہزار سے زائد ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اندھیرنگری، 14 ہزار سے زائد ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، 2 ہزار سے زائد ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ایچ ڈی اے نے ساڑھے 12 سو ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین کی بھرتی کا اشتہار جاری کردیا، واسا، شعبہ ریکوری، ہائوسنگ پروجیکٹ ون اور ٹو میں بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری، نائب قاصد، چوکیدار، قلی، بل ڈسٹریبیوٹر و دیگر آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب، ڈیلی ویجز اور ورک چارج پر مقرر 16 سو زائد ملازمین کو نکال کر نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع تفصیلات کے مطابق معاشی خسارے کا شکار حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ساڑھے 12 سو ملازمین ورک چارج اور ڈیلی ویجز پر بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے، حیرت انگیز طور پر ایک طرف ایچ ڈی اے کے 2 ہزار سے زائد ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں و پینشن سے محروم ہیں تو دوسری طرف ایچ ڈی اے بڑی تعداد میں ڈیلی ویجز اور ورک چارج پر بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا، ایچ ڈی اے کی جاری کردہ اشتہار میں واٹر اینڈ سینٹیشین ( واسا) میں نائب قاصد کی 100، چوکیدار کی 150، قلی کی 350،سوئپر اور سیور مین کی 4 سو آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، ایچ ڈی اے کی شعبہ ریکوری میں بل ڈسٹریبیوٹر کی 44،پلمبنگ ہیلپر کی 20،قلی کی 30،سوئپر کی 8 اور چوکیدار کی 5 آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، ہائوسنگ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ون اور ٹو میں چوکیدار فیلڈ گارڈ 65، مالی کی 70،قلی کی60 اور سوئپر کی 20 آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، اشتہار میں بھرتیاں 89 دن کی ورک چارج اور ڈیلی ویجز پر کرنے کا لکھا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کئی سال سے ورک چارج اور ڈیلی ویجز پر بھرتی16 سو سے زائد ملازمین کو نکال کر نئی بھرتیوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ایک طرف ایچ ڈی اے کے16 سو سے زائد ڈیلی ویجز، ورک چارج ملازمین،800 مستقل ملازمین اور 800 کے لگ بھگت پنشنرز گزشتہ 14 ماہ سے تنخواہوں و پینشن سے محروم ہیں تو دوسری طرف ساڑھے 12 سو ملازمین بھرتی کرنے کیلئے اشتہار کاری کردی ہے، 14 ماہ سے تنخواہ و پینشن نہ ملنے پر حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز یونین کی جانب سے گذشتہ ایک ہفتے سے احتجاج بھی جاری ہے اور آج سے انہوں نے کام چھوڑ ہڑتال کا دورانیہ 3 گھنٹے سے بڑھا کر 5 گھنٹے کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں