مختیارکارالطاف کوریجو کی سرپرستی ،بھاری رشوت کے عوض رمضان آرڈیننس کی دھجیاں اڑا دی گئیں
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) مختیارکار قاسم آباد کو بھاری رشوت کے عوض، قاسم آباد میں رمضان آرڈیننس کی دھجیاں اڑا دی گئیں، علاقے میں ہوٹلیں اور کیبن کھل گئے، ہوٹل والوں سے 50 ہزار سے 2 لاکھ تک وصولی، الطاف کوریجو کی سرپرستی میں آفس کے بعد تحصیل قاسم آباد میں بھی لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم، تفصیلات کے مطابق مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو نے بھاری رقم کے عوض ہوٹلوں اور کیبنون کو کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے، بھاری رشوت لیکر قاسم آباد میں رمضان آرڈیننس کی دھجیاں اڑا دیں گئیں ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق تحصیل قاسم آباد میں ایک درجن سے زائد ہوٹلوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور فی ہوٹل والے سے 50 ہزار سے دو لاکھ تک وصولی کی جا رہی ہے اسی طرح کیبن اور چائے کے ہوٹلوں سے بھی 10 سے 30 ہزار تک وصولی کی جا رہی ہے، حیرت انگیز طور پر پوری شہر سے قاسم آباد میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت پھلوں و سبزیوں کے من مانے ریٹ مقرر ہیں لیکن مختیارکار قاسم آباد کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، ذرائع کے مطابق مختیارکار کچھ لوگوں کو جرمانے عائد کرکے واپس چلے جاتے ہیں، مختیارکار قاسم آباد کی آفس کے بعد اب تحصیل قاسم آباد میں بھی لوٹ کھوسٹ کا بازار گرم ہے اور مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو کی سرپرستی میں منظم مافیا نے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے، واضع رہے کہ مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو کی آشیرباد سے مختیارکار قاسم آباد کے آفس میں روزانہ لاکھوں روپے رشوت کی مد میں بٹورے جا رہے ہیں، قاسم آباد کے رہائشیوں نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر روینیو مخدوم محبوب الزمان اور کمشنر حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو کو ہٹایا جائے۔