میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، شہباز شریف

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارتی وزیراعظم کو کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا خط لکھا تھا، اب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا تھا کہ میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد، ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطہ میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں