میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم آباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور کے بعد ایک اور غیرقانونی پراجیکٹ کا انکشاف

قاسم آباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور کے بعد ایک اور غیرقانونی پراجیکٹ کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قاسم آباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور کے بعد ایک اور غیرقانونی پراجیکٹ کا انکشاف، مین علی پیلس روڈ پر 400 گز کے پلاٹ نمبر آر سی سی 16 پر 4 منزلہ پراجیکٹ کی تعمیر جاری، 4 سوگز کے پلاٹ پر گرائونڈ پلس 2 منزلہ پرائیویٹ بلڈنگ ہی منظور ہو سکتی ہے، دونوں پراجیکٹ بلڈر آصف میمن ہیں، این او سی ہی نہیں لی گئی، ذرائع، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات رک نہ سکیں ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں بغیر این او سی کے غیرقانونی پراجیکٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے جس میں الاٹیز کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے، قاسم آباد میں عثمان ڈیپلائی روڈ پر نیکسز ٹوئن ٹاور نامی غیرقانونی پراجیکٹ کے بعد مین علی پیلس روڈ پر بھی غیرقانونی پراجیکٹ کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں پراجیکٹ کا اونر آصف میمن ہے، مین علی پیلس روڈ پر وقار ٹاؤن میں 4 سئو گز کے پلاٹ نمبر آر سی سی 16 پر بھی 4 منزلہ عمارت کی تعمیرات ہے جس میں فلیٹس کی بکنگ کا سلسلہ خفیہ نمونے شروع کیا گیا ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق 4 سئو گز کے پلاٹ پر گرائونڈ پلس 2 منزلہ پرائیویٹ بلڈنگ ہی منظور ہو سکتی ہے لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے قواعد و ضوابط کی دھجیان اڑاتے ہوئے مذکورہ پلاٹ پر گرائونڈ پلس 4 منزلہ عمارت کی منظوری دے دی ہے جبکہ مذکورہ پراجیکٹ کی پبلک سیل این او سی بھی نہیں لی گئی، ذرائع کے مطابق دونوں پراجیکٹس کا اونر آصف میمن سندھ حکومت کے سابقہ اعلیٰ افسر کا قریبی رشتے دار ظاھر کرتا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں پراجیکٹس کی غیرقانونی سرپرستی میں ایس بی سی اے کے افسران کا اہم کردار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں