میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے مختلف شہروں میں پانی کاشدید بحران

سندھ کے مختلف شہروں میں پانی کاشدید بحران

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ بھر میں پانی کی کمی 48 فیصد ہوگئی، پانی کی شدید کمی کے باعث کوٹری بئراج کے کئی شہروں اور دیہات میں پینے کے پانی بحران پیدا ہوگیا، پانی کی کمی کے باعث کپاس، گنے، سبزیوں اور کیلے کا فصل متاثر ہونے کاخدشہ ہوگیا ہے۔ انڈس رور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے اعداد وشمار میں واضح ہے کہ دریائے سندھ تربیلاکے مقام پر ڈیڈ لیول 1392 فٹ پر پہنچ چکا ہے ،گڈو بئراج پردریائے سندھ میں 27 ہزار ایک سو 50 کیوسک پانی اخراج کیا جا رہا ہے، اسی طرح سکھر بئراج پر 23ہزار 6 سو 60 کیوسک موجود ہے، سکھر بئراج کے کینالز کو16 ہزار 9 سو فراہم کرنے کے بعد 6 ہزار 7 سو کیوسک اخراج کیا جارہا ہے، کوٹری بئراج پر5 ہزار 3 سو کیوسک کینالز کو فراہم کیا رہا ہے۔گڈو بئراج کے بیگاری سندھ فیڈر، ڈیزرٹ پٹ فیڈر،گھوٹکی فیڈراور رینی کینال کو پانی فراہم نہیں ہورہا۔ سکھر بئراج کے رائیس کینال اور دادو کینال کو بھی پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ سکھر بئراج کے نارا کینال، خیرپور ایسٹ ، روہڑی کینال اور خیرپورویسٹ کو 16 ہزار کیوسک پانی فراہم ہورہا ہے۔ کوٹری بئراج سے اکرم واھ، پنجاری اور نیو پھلیلی کینال کو 5 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے، سندھ میں مجموعی طور پر 20ہزار 2 سو 70 کیوسک یا 48 فیصد پانی کی کمی ہے۔آبپاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکردو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ہے، درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے منگلااور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ہے، سندھ میں پانی کی دستیابی کا دارومدار اسکردو میں درجہ حرارت اور بارشوں پر ہے۔ جراٗت سے بات کرتے ہوئے زرعی ماہر محمود نواز شاہ نے کہا کہ سندھ میں کپاس کا فصل 12 سے 13 لاکھ ایکڑ پر مشتمل ہوتا ہے اور تقریبن 90 فیصد بوائی مکمل ہوچکی ہے لیکن پانی کی کمی کے باعث کپاس کے فصل کو پانی نہیں مل رہا،پاکستان میں کیلے کے فصل میں سندھ کا حصہ 90 فیصد ہے اور کیلے کے فصل کو پانی نہ ملنے کے باعث فصل بری طرح متاثر ہورہی ہے، صوبے میں آم کے باغا ت میں آم چھوٹے ہیں ،درجہ حرارت میں اضافے کے باعث کیلے، کپاس اور گنے کے فصل اور آم کے باغات کو پانی کی شدید ضرورت ہے ، پانی فراہم نہ ہونے کے باعث فصل اور آم کی پیدائش متاثر ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں