میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فتنہ پھیلانے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا،مریم نواز

فتنہ پھیلانے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا،مریم نواز

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر فتنہ پھیلانے کی کوشش کی گئی ، عوام کی ترقی یا پاکستان کے امن اور سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، پرانی مسلم لیگ (ن)اس کو نہ سمجھیں۔ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے، انتقام (ن)لیگ، نواز شریف، شہباز شریف کی سرشت میں نہیں ہے ، ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن اس بھول میں نہ رہنا حساب ضرور لیںگے۔ جو لاہور سے بنی گالا تک مال گاڑی چلتی تھی ، جو بلین ٹری سکینڈل ، ادوایات کاسکینڈل، 122ارب روپے کا ایل این جی کا سکینڈل یہ جتنے سکینڈلز تھے ان میں انتقام نہیں ہو گا لیکن حساب ضرور ہوگا۔ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے پیر کے روز ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مریم نواز نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اوراس کے سامنے سجدہ ریز ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور پاکستان کے 22کروڑ وعوام کی جان اس نااہل اور نالائق ترین اورناکام ترین عوام دشمن حکومت سے اس کی جان چھڑائی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی شہباز شریف نے ٹیک اوور نہیں کیا اور وہ ابھی وزیر اعظم نہیں بنے اور(ن)لیگ کی حکومت ابھی قائم نہیں ہوئی لیکن لوگ دیکھیں کہ جذبات کیا ہیں، سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، روپے کی قیمت مستحکم ہو رہی ہے، کاروباری طبقہ کی سوچ یہ ہے کہ اب ملک ترقی کرے گا اور ملک آگے جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی لوگ نہیں ہیں ، ویکیوم مشین سے گند اکٹھا کیا گیا تھا اس کا نام پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی والوں کو اپنی حکومت جانے کا بڑا دکھ اور تکلیف ہے لیکن ان کو یہ پتا نہیں ہے کہ سیاسی عمل کا حصہ ہے ، انہوں نے اس کو دل پر لے لیا ہے، میں ان کو کہوں گی کہ تھوڑا حوصلہ کریں، فوٹوشاپ تصویریں اورویڈیوز نہ لگائیں ، مہنگائی سے پسے عوام اور غریب لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی یا نہیں اس حوالے سے جلد میڈیا کو پتا چل جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں