میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیروزگاری ختم کرکے غریبوں کے چولہے پھرجلائیں گے، شہباز شریف

بیروزگاری ختم کرکے غریبوں کے چولہے پھرجلائیں گے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
هفته, ۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کے مطالبے پر پیش کردہ تحریک عدم اعتماد آج (ہفتہ)کو انشااللہ پاکستان کو مایوسیوں اور مسائل کے اندھیروں سے نکالنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کو اجتماعی دانش، یک جہتی اور اتفاق رائے کے مرہم کی ضرورت ہے۔ ہم ایک قوم بن کر مسائل کے طوفانوں کا زور توڑیں گے ۔ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے جمعہ کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ معیشت کو درست سمت استوار کرکے مہنگائی کے ستائے عوام کی دادرسی کرنی ہے، روزگار کی فراہمی سے غریبوں کے چولہے پھر سے جلانے ہیں۔ عالمی سطح پر پاکستان کے مقام اور تعلقات کو قومی وقار اور مفادات کی بنیاد پر بحال کرنا ہے۔ قیادت کا امتحان ہی مشکل ترین حالات میں ہوتا ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان اس امتحان میں سرخرو ہوگا۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے آئینی و جمہوری عمل کی بحالی قوم کو مبارک ہو، ان شااللہ، پاکستان کے عوام کے لئے مسائل، مشکلات اور تکالیف سے نجات کی راہیں کھل چکی ہیں۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے ایک نیا آغاز ہونے جارہا ہے جس کی منزل عوام کی خدمت، تعمیر وترقی کے دور کی واپسی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں