ڈالر کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بھی یکدم بڑی کمی
جرات ڈیسک
جمعه, ۸ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے کم ہوکر 113426 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز اضافے سے 1933 ڈالرز فی اونس ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج ملک میں ڈالرز کی قدر بھی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی۔