سکیورٹی ادارے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈیل نہ کریں، فضل الرحمان
ویب ڈیسک
منگل, ۵ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کا تقاضا ہے کہ سکیورٹی ادارے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈیل نہ کریں۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سفیرکی کیبل اور سکیورٹی معاملات پر عسکری قیادت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، سکیورٹی کی بریفنگ کے قانونی مستحق اب عمران خان نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ڈی جی آئی ایس آئی کوبلا کربریفنگ لے،حقیقت کیا ہے، عمران خان کے خلاف اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کرچکی ہے، عمران خان اس ملک کے قانونی وزیراعظم نہیں رہے۔انہوںنے کہاکہ صدر اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ایک ایک منٹ ملک کے لیے بھاری ثابت ہو رہا ہے، اس ڈرامے کا ڈراپ سین فوراً ہوجانا چاہیے۔