میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کارکنوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک ہو رہا ہے، عمران خان

کارکنوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک ہو رہا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بھی ایسے ہی حالات تھے جب عوام سڑکوں پر نکلے تھے ،لوگوںنے گھر جلائے ، وزیر اعظم کا گھر جلا دیا گیا ،اگر ہم پر امن طریقہ اختیار نہ کریں یہ قوم وہ راستہ اختیار کرے گی ،یہ قوم اس طرف جائے گی جہاں اس ملک میں تباہی مچے گی ،شہباز شریف پنجاب اور مولانا فضل الرحمان خیبر پختوانخواہ کی نگران حکومت کو کنٹرول کر رہا ہے ،پرویز الٰہی نے قربانی دی اس لئے انہیں پارٹی میں صدر کا عہدہ دے کر عزت اور اعزازسے نوازا ہے ، ہمارے لوگ سیاسی قیدی ہیں لیکن انہیں ایسا رکھا جارہا ہے جیسے وہ کوئی دہشتگرد ہوں ، لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے انہیں دور کے شہروں میں بھجوایا جا رہا ہے لیکن پشاور میں جیسے لوگ نکلے ہیں لگتا ہے وہ ڈریں گے ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس طرح تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کارکنان گرفتاری دینے کے لئے نکلے ہیں اس سے ایک چیز سب کے سامنے آ جانی چاہیے کہ قوم کہاں کھڑی ہے ، ملک کی تاریخ میں کبھی کسی نے اس طرح کا نظارہ نہیں دیکھا گیا ،ستر کی دہائی میں پی این اے کی تحریک میں چار سے پانچ لوگ گرفتاری دیتے تھے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ آئیں اور لیڈر شپ کے ساتھ جا کر گرفتاریاں پیش کریں ۔میںپشاور کی قیادت اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ جب سے ہماری حکومت گئی انہوں نے ہمارے لوگوںسے وہ سلوک کیا ہے جو جنرل مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں