بھارت میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگا دی گئی
شیئر کریں
بھارتی ریاست را جستھان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست را جستھان کے علاقے کرولی میں ہندوانتہاپسندوں اورپولیس نے مل کر24 گھنٹوں کے اندرمسلمانوں کے 40 گھروں کوآگ لگا دی۔ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے جلتے گھروں سے بلند ہوتے آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔کرولی میں ہندوانتہاپسندوں نے موٹرسائیکل ریلی نکالنے کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مار کی۔ہندوانتہاپسندوں نے ریلی میں مسلمانوں کوہندوں کے انتہاپسند نعرے لگانے پربھی مجبورکیا۔ پولیس نے مسلمانوں کی مدد کرنے کے بجائے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیا۔مسلمانوں پرہندوانتہاپسندوں کے تشدد سے 100 سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔ کرولی میں ہندوانتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملوں اورمسلمانوں کی دکانوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیونافذ کیا گیا تھا۔