میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان جمہوری وزیراعظم کے طور پر عدم اعتماد کا سامنا کریں ،ن لیگ

عمران خان جمہوری وزیراعظم کے طور پر عدم اعتماد کا سامنا کریں ،ن لیگ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاہے کہ وزیراعظم جمہوری وزیراعظم کے طور پر عدم اعتماد کا سامنا کریں ،شکست ہو تو گھر جائیں،عثمان بزدار سے ہمددریاں ہیں مگر ان کو کرپٹ حکومت کا حساب دینا ہوگا ،وزیر اعظم اور وزراء کو دھونڈ رہے ہیں وہ مل نہیں رہے ، یہی وزراء اسی اور نوے کی دہائی میں ہمارے ساتھ بیٹھے تھے ، ہمیں پتہ ہے ان کے کیا مشورے ہوتے تھے ،وزیراعظم جمہوری وزیراعظم کے طور پر عدم اعتماد کا سامنا کریں، شکست ہو تو گھر جائیں،آپ نے آرٹیکل چھ لگانا ہے تو لگائیں ہم حاضر ہیں ،عدم اعتماد میں کوئی دخل اندازہ ہوتی ہے تو پھر انتظامیہ کو جوابدہ ہونا پڑیگا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، سابق وزیر خرم دستگیر خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدم اعتماد کے ووٹ کے قریب آ رہا ہے اور حکومت کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے ،عثمان بزدار سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں،کچھ ماہ پہلے سب سے بہترین وزیراعلیٰ جس کو کہا گیا اس سے ہی استعفیٰ لے لیا گیا،عثمان بزدار کو یہ نہیں پتہ تھا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو نہیں گورنر کو دینا ہے،عثمان بزدار کی گاڑی پر جھنڈا نہیں تھا،ہمدردی ہے مگر ان کو کرپٹ حکومت کا حساب دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم وفاقی وزراء کو دھونڈ رہے ہیں مگر وہ نہیں مل رہے۔ انہوںنے کہاکہ یہی وزرا ہماری ٹیبل پر بھی اسی اور نوے کی دہائی میں بیٹھتے تھے ،ہمیں پتہ ہے ان کے کیا مشورے ہوتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم جمہوری وزیراعظم کے طور پر عدم اعتماد کا سامنا کریں، شکست ہو تو گھر جائیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جو وزرا ء آرٹیکل چھ لگانے کا مشورہ دے رہیں یہ وہ لوگ ہیں جو سب سے پہلے عمران کے خلاف گواہی دیں گے ،اگر ان وزراء نے عدم اعتماد میں مداخلت کی تو آرٹیکل چھ ان پر لگے گا۔انہوںنے کہاکہ دوسرا راستہ اس عوام کو مشکل میں ڈال کر گھر جانا ہے ،یہ حکومت ختم ہوچکی ہے ،اعتماد کھو چکے ہیں گھر جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئین قانون اور جمہوریت کا تقاضا ہے کہ ایک جمہوری وزیراعظم کے طور پر اس عدم اعتماد کا مقابلہ کریں اور گھر جائیں۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ محمد شاہ رنگیلا کے بعد عثمان بزدار کی صورت پنجاب تاریخ کے دلچسپ ترین وزیر اعلی سے محروم ہو گیا ۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے آرٹیکل چھ لگانا ہے تو لگائیں ہم حاضر ہیں ،جس ملک کی حکومت اپنے ہی دارالحکومت پر حملہ اور ہوجائے تاریخ کیا لکھے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں