میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں حکومت سازی، پی ٹی آئی کے ناراض تین دھڑوں میں رابطے

پنجاب میں حکومت سازی، پی ٹی آئی کے ناراض تین دھڑوں میں رابطے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض تین دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی مشاورت ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں دھڑوں نے اس بات پر مشاورت کی ہے کہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے لیے کس کی حمایت کی جائے۔ ذرائع کے مطابق تمام گروپس کے درمیان آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ رابطے کے دوران تینوں دھڑوں نے وزیرِ اعلی پنجاب کے لیے مشترکہ فیصلہ کرنے پر ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں فاروڈ بلاک بن پائے گا یا نہیں، پسِ پردہ رابطوں کے ذریعے اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں