صائمہ ڈاؤن ٹاؤن،صائمہ ریورا کے خلاف تحقیقات، عرس ڈاوچ رکاوٹ بن گئے
شیئر کریں
ایس بی سی اے افسران صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف تحقیقات میں رکاوٹ بن گئے، ریکارڈ دینے سے گریزاں، اینٹی کرپشن صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ غیرقانونی کاموں کے سہولت کار بن گئے، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے دو پراجیکٹس صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات ایس بی سی اے افسران کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے، اینٹی کرپشن نے صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا میں سرکاری زمین شامل ہونے ، قواعد و ضوابط کے خلاف این او سیز، ایکسٹرا یونٹس ، لے آؤٹ پلان میں ہیراپھیری سمیت دیگر سنگین الزامات میں تحقیقات شروع کرکے ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد سے ریکارڈ طلب کیا تھا، تاہم ایس بی سی اے افسران اینٹی کرپشن کو ریکارڈ دینے سے گریزاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے سرغنہ ڈپلومہ ہولڈر افسر ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں رکاوٹ بن گئے ہیں، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ ریکارڈ ٹیمپرنگ کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں، دوسری جانب اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا ہے، ذرائع کے مطابق صائمہ ریورا این او سی کے معاملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے انفرادی طور پر بنگلوز منظور کرنے کیلئے بھاری رقم لی تھی۔ واضح رہے کہ عرس ڈاوچ پر اینٹی کرپشن میں متعدد انکوائریز موجود ہیں اور اس پر کیس داخل کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔