میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم پاکستان آج منایا جائیگا، مسلح افواج کی پریڈ تیاریاں مکمل

یوم پاکستان آج منایا جائیگا، مسلح افواج کی پریڈ تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

82واں یوم پاکستان آج (بدھ کو) منایا جائیگا ، افواج پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔پاکستان کی آزادی کے ڈائمنڈ جوبلی سال ہونے کی وجہ سے 82واں یوم پاکستان اور پریڈ منفرد و خاص ہے جس میں تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے پریڈ کا حصہ بنیں گے۔ شکرپڑیاں پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہو گی جس میںآرمڈکور، آرٹلری، ائیر ڈیفنس، انجینئرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامان حرب کے ساتھ پریڈ کا حصہ ہونگے جبکہ میزائل، یو اے وی پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت کے طور پر پریڈ میں شامل کئے جائینگے۔اس سال کی ایک اور خاص بات جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ ہے جس کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہو گا جس میں ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ پیش کریں گے۔اس کے علاوہ جے ٹین جنگی طیارے حال ہی میں پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے کا حصہ بنے ہیں۔چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے تاہم او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکا کو بھی یوم پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔اس کے علاوہ ملک بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب ، کانفرنسز اورسیمینارز منعقد ہونگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں