باجوڑ: دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،2جوان3شہری شہید
ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ مارچ ۲۰۲۲
شیئر کریں
ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، فوری جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار اشتیاق، سپاہی کامران شہید ہوئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے، اور بہادر سپاہیوں، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں