میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے متحدہ اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلے کا اعلان

عمران خان کے متحدہ اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منحرف پارٹی اراکین اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر کیانی اور مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا منحرف اراکین کے خلاف ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے تمام جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئیگی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہاکہ یہ چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لیں ان کا مقابلہ کروں گا، یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا، شکر ہے یہ مطالبہ کر رہے ہیں اس سے ہم اور اوپر جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں