میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی وسیع ترمفادمیں مل کرکام کرنے پراتفاق

ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی وسیع ترمفادمیں مل کرکام کرنے پراتفاق

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے رابطہ کمیٹی کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی ملاقاتوں کا تسلسل ہے ،کراچی اور حیدرآباد سمیت شہری سندھ کے مسائل پرایم کیو ایم کا موقف سندھ کی حکمراں جماعت کے سامنے تمام تر حقائق کی روشنی میں رکھا گیاہے۔پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لئے مستقل اور بہتر روابط استوار کرنے پہ اتفاق کیاہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی اور قانونی مسائل کو قانون سازی کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق رائے ہواہے اورموجودہ سیاسی صورتحال بشمول تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کا عمل جاری ہے،عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر اپنے لوگوں اور ان کے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں