توہین عدالت ، سیکریٹری صحت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر عدالت طلب
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت پر سیکریٹری صحت اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کو 14 اپریل کو عدالت طلب کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے تین بڑے اسپتال جی پی ایم سی ، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی وی ایچ 18 ویں ترمیم کے تحت وفاقی حکومت سے لے کر حکومت سندھ کے حوالے کئے گئے، تینوں اسپتالوں کے ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ میں اسپتال سندھ کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تو عدالت نے اسپتال وفاقی حکومت کے حوالے کرنا حکم جاری کیا، حکومت سندھ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں نظرثانی اپیل داخل کی، سپریم کورٹ نے ڈیڑھ سال تک اسٹے آرڈر جاری کیا لیکن بعد میں حکومت سندھ کی درخواست رد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکم جاری کیا کہ 90 دن کے اندر مسئلہ حل کیا جائے، اگر 90 دن میں بات طے نہیں ہوتی مزید 90 دن میں مسئلہ حل کیا جائے، بعد میں این آئی سی وی ڈی کے سابق افسر ڈاکٹر طارق شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں چیف سیکریٹر ی سندھ، سیکریٹری صحت اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کے خلاف درخواست توہین عدالت کی درخواست کی، عدالت نے این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی کے رولز بنانے مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں قائم کی کمیٹی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے اور سیکریٹری صحت سید ذوالفقار شاہ ، این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید ندیم قمر کو 14 اپریل کو عدالت میں طلب کرلیا ہے، عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی اب وفاقی حکومت کو کرنی ہے، ندیم قمر این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر کیسے موجود ہیں ؟