میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادڈیولپمنٹ اتھارٹی میں قواعدوضوابط کی دھجیاں،افسران میں شدیدبے چینی

حیدرآبادڈیولپمنٹ اتھارٹی میں قواعدوضوابط کی دھجیاں،افسران میں شدیدبے چینی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ڈائریکٹر اکاؤنٹس رحمت اللہ جمالی سیکریٹری ایچ ڈی اے کے عہدے پر موجود، ایڈیشنل ڈائریکٹر اکاؤنٹس وسیم خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ مینجمٹ کا اضافی چارج دیے دیا گیا، افسران میں بی چینی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈوولپمنٹ اتھارٹی میں قواعد و ضوابط کی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے تقرریوں و اضافی عہدے دین کا انکشاف ہوا ہے، گریڈ 19 کے ڈائریکٹر اکائونٹس رحمت جمالی سیکریٹری حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے عہدے پر بھی فائز ہیں، ذرائع کے مطابق رحمت اللہ جمالی کی سیکریٹری ایچ ڈی اے پر مقرری غیرقانونی ہے اور مقرری پر دیگر سینیئر کیڈر افسران میں بی چینی پائی جاتی ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر اکاؤنٹس محمد وسیم خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا، حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی میں نئے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی تقرری کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جبکہ ادارہ انتظامی بحران کا سامنا کر رہا ہے، ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین سراپا احتجاج ہیں جبکہ حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی اور واسا کی نااہلی و انتظامی ناکامی پر کمشنر حیدرآباد سیکریٹری بلدیات کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں