میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری اورچوہدری برادران میں رابطہ

زرداری اورچوہدری برادران میں رابطہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ق لیگ نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارت اعلی مانگ لی
پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطہ ہوا جس میں چوہدری برادران نے سابق صدر آصف زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ذرائع کے مطابق (ق) لیگ نے اپوزیشن سے پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ مانگی ہے اور لیگی قیادت کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ اس سے کم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارتِ اعلیٰ ملنے کی صورت میں (ق) لیگ نے پنجاب اور مرکز میں ان ہاؤس تبدیلی کی کامیابی کی ضمانت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق (ق) لیگ نے کہاکہ مرکز میں مکمل طور پر اپوزیشن کی حمایت کریں گے تاہم (ق) لیگ نے ملک میں فوری نئے انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری ہو تو قومی اسمبلی کے انتخابات کروادیے جائیں لیکن صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہیے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے (ق) لیگ کی شرائط سے (ن) لیگ کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد لیگی قیادت نے بھی اہم رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جوڑ توڑ جاری ہے اور اس سلسلے میں حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔گزشتہ چند روز کے دوران سیاست کے تین بڑے کھلاڑی شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ،ان کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں