تحریک عدم اعتماد،اپوزیشن کا24حکومتی ارکان کی حمایت کادعوی
شیئر کریں
متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ممبران قومی اسمبلی سے دستخط کروانے شروع کر دیئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت اپنے 86 ممبران قومی اسمبلی سے دستخط شدہ تحریک تیار کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی ممبران کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کر دیا ہے۔ 24 حکومتی ممبران کی حمایت کا دعوی کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے پاس اپنے 162 ممبران موجود ہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے مزید 10 ووٹوں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 16، پاکستان پیپلزپارٹی کا 6 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 2 حکومتی ممبران کی حمایت حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔اس سے قبل بلاول ہاوس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے نمبرز گیم پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد مارچ کے دوسرے ہفتے میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔