میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کچھ بھی کرے مجھے رزلٹ چاہئے۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یکم فروری سے گزشتہ روز تک تک شہر میں ڈکیتی کے دوران 12 افراد جاں بحق اور 58 افراد زخمی ہوئے۔ جس پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ صورتحال کسی صورت قبول نہیں، امن و امان ہر صورت ٹھیک ہونا چاہئے۔وزیراعلی سندھ نے نشے کے عادی افراد کو بحالی سینٹر شفٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح وہ کرمنل ایکٹوٹیز نہیں کر سکیں گے، جب کہ بار بار جرم کرنے والے مجرمان کی ای ٹیگنگ پر مشیر قانون کو قانونی رائے دینے کی ہدایات دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیل ہونے کو مشکل کرنے کیلئے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کو اپنے علاقے کا پتہ ہوتا ہے کہ کون اسٹریٹ کرمنلز ہیں، تمام ایس ایچ اوز 15 دن کی پرفارمنس بنائیں، اور جو ایس ایچ او کنٹرول نہیں کر پا رہا اس کو فارغ کریں، پولیس جو بھی اقدامات کرے مجھے فوری بہتری چاہئے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں