میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوکرین کی حمایت میں ناکامی تباہ کن ہوگی، برطانوی وزیراعظم

یوکرین کی حمایت میں ناکامی تباہ کن ہوگی، برطانوی وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کی حمایت کے وعدوں میں ناکامی کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔ یوکرین کے معاملے میں مغرب کی بے عملی سے دنیا اور خصوصا تائیوان کے لیے خطرناک پیغام جائے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یوکرین کے معاملے میں مغرب کی بے عملی سے دنیا اور خصوصا تائیوان کے لیے خطرناک پیغام جائے گا۔بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو اس کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کرنے کا یقین دلایا ہے،ان کا کہنا تھا کہ یوکرین خطرے میں آتا ہے تو اس صدمے کی گونج پوری دنیا میں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو سالمیت، خود مختاری کا تحفظ کرنے کا یقین دلایا ہے، لوگوں کو جارحیت پر جو طاقتور ہے وہی صحیح ہے کے مقولے پر یقین آجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں