میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے، حلیم عادل شیخ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے،26 فروری کو مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی زیدی، و دیگر کی قیادت میں حقوق سندھ مارچ نکالیں گے۔سجاول میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے، سندھ میں بچیوں کی عذتیں محفوظ نہیں اور یہ مارچ نکالیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں، بھنڈ برادری کے پانچ افراد قتل کر دیئے گئے مارچ کس پر نکالیں گے، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ملتی اسکولوں میں کتابیں نہیں کس پر مارچ نکالیں گے؟۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ان کو بے نقاب کرنے کے لئے ہم مارچ نکالیں گے، حقوق سندھ مارچ نکال کر پیپلزپارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے، سندھ کے عوام ان چوروں سے جان چھڑوانا چاہتی ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ 26 فروری کو مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی زیدی، و دیگر کی قیادت میں حقوق سندھ مارچ نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں