میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بِل گیٹس کاپہلادورہ پاکستان ،ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازدیاگیا

بِل گیٹس کاپہلادورہ پاکستان ،ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازدیاگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے بل گیٹس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا، اس حوالے سے ایوان صدر میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس کے شریک بانی بل گیٹس کو پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون اور انسداد پولیو مہم کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میںہلال پاکستان سے نوازا ۔ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔قبل ازیں بل گیٹس نے وزیر اعظم کے دفتر میں عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں وفاقی وزرائ، وزرائے اعلی اور گورنرز نے بھی شرکت کی۔ بل گیٹس نے وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔اسلام آباد میں بل گیٹس نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔ انہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔ بل گیٹس نے این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔سربراہ این سی اوسی اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے بل گیٹس کی ملاقات کی، بل گیٹس نے وفد کے ہمراہ این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی۔کورونا کنٹرول پر بل گیٹس اور وفد نے این سی او سی کے کردار کو سراہا، بِل گیٹس نے وسائل کی کمی کے باوجود پاکستان میں کورونا وبا کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا۔ وفد نے پاکستان میں کوروناویکسین لگانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور صحت کے شعبے میں حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ مائیکروسافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی بیان کیے۔ بل گیٹس نے این سی او سی کے اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کے اقدامات میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں