ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے ، آرمی چیف
ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیںجنرل باجوہ
وزیراعظم عمران خان سے معروف تاجروں ،صنعتکارون کے وفدکی ملاقا ت کے دوران سربراہ پاک فوج کااظہارخیال
اسلام آباد(بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔وزیر اعظم سے معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔