میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے ، شیخ رشید

دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے ، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نوازشریف بدنصیب انسان ہے، جعلی طبی رپورٹ کی بنیاد پر لندن گئے اور وہاں قیام کرنا چاہتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے، دن بدن افواہیں اڑائی جارہی ہیں، نہ کوئی صدارتی نظام آرہا ہے نہ کوئی ایمرجنسی لگ رہی ہے۔اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے وہ علاج نہیں کراسکے جبکہ عوام کو کہتے ہیں کہ کورونا میں جلوس کی صورت میں اسلام آباد جا، لوگوں کو بیماری میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور خود اپنی صحت اتنی عزیز ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کرلے، ان کے تلوں میں تیل نہیں ہے، اپوزیشن کے رنگ پسٹن میں زنگ بیٹھا ہوا ہے۔ آپ 27 فروری اور 23 مارچ کو دیکھ لیں گے، اس میں زیادہ شوق مولانا فضل الرحمن کو ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے عمران خان کو اشرف غنی سے ملایا، حالانکہ عمران خان پہلے بھی طالبان کی حمایت اور ڈرون حملوں کی مخالفت میں بولتے تھے جس کے لیے اپنے اوپر طالبان خان کا لیبل لگوالیا، عمران خان وہ واحد فرد ہے کہ جو آج بھی انسانی مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک سال کے عرصے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے 87 نئے سینٹرز کھولے گئے جن میں سے سندھ میں 23، پنجاب میں11، خیبرپختونخوا میں 16، بلوچستان میں 13، آزاد کشمیر میں 13، گلگت بلتستان میں 10 اور اسلام آباد میں ایک مرکز کھولا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ رواں سال بیرونِ ملک 13نئے نادرا سینٹرز کھولے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں 13مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے یہاں ہم پاسپورٹ سینٹرز قائم کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں لیکن سندھ حکومت کی جانب سے تاخیر کی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کوخط لکھ کر اور فون کر کے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے الرٹ رہنے اور ہر قسم کی صورتحال کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روزبروز افواہیں اڑائی جارہی ہیں، ملک میں کوئی صدارتی نظام آرہا ہے نہ ایمرجنسی لگ رہی ہے اور نہ ہی کوئی ڈیل اور ڈھیل دی جارہی ہے نہ ہی کوئی تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ساڑھے 3 سال میں کوئی ایسا بل نہیں ہے جس پر حکومت کو سینیٹ یا قومی اسمبلی میں کامیابی نہ ملی ہو۔ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ایک بیان میں 42 حملوں کے دعوے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ ہمیں 3 سے 4 وارداتوں کا سراغ مل گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)میں تبادلوں سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تبادلے ڈی جی ایف آئی اے نے کیے ہوں گے جنہیں صرف وزیراعظم روک سکتے ہیں انہیں کون سے وزرا روکنا چاہتے ہیں اس کا مجھے علم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان بااختیار ہیں، اگر کوئی تبادلے ہوئے ہیں تو یہ ان کی صوابدید ہیں۔وزارت اطلاعات کا منصب دیے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں وزارت داخلہ میں خوش ہوں، مجھ سے کسی نے کوئی بات نہیں کی، اگر کسی نے کی تو میں اپنی گزارش کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں