میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں مہاجر نام پر سیاست جرم بنادی گئی ہے، شاہد فراز

ملک میں مہاجر نام پر سیاست جرم بنادی گئی ہے، شاہد فراز

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے وائس چیئر مین شاہدفراز نے ٹنڈوالہیار سے خانزادہ برادی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک وفد سے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر ملاقات کی جس میں انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی ناانصادفیوں اور زیادتیوں سے نمٹنے اور ان سے نجات کیلئے حکمت عملی ہنگامی بنیادوں پر بنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل اور مشکلات سے نجات کا واحد حل جنوبی سندھ صوبے کے قیام سے منسلک ہے جسے حاصل کرنے تک سکون سے نہیں بیٹھے گے۔شاہدفراز نے کہا کہ وسائل و اقتدارپر غیر مقامی افرادکو مسلط کرنا دانشمندی نہیںبلکہ احمقانہ سوچ کی عکاسی ہے جسکاخمیازہ نہ صرف مقامی افراد کو بھگتنا پڑ رہا ہے بلکہ ملک بھی ایسی ملک دشمن سازش کا متحمل نہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے سندھ کے شہر ی علاقوں کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں اور درسگاہوںسے محروم کیا گیا اب معاشی حلقوں اور اقتدار کے ایوانوں سے جبراً بے دخل کرکے غیر مقامی افراد کا تسلط نظام انصاف کے توازن کو بگاڑنے کی اہم وجہ بن رہاہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک فرد کی غلطی کی سزا تمام قوم کو دینا جمہوری اصولوں کے منافی ہے اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے لیکن ایک شخص کی وجہ سے تمام قوم پر ترقی دروازے بند کرنااور انکی حب الوطنی پر شک کرنابانیان پاکستان کی قربانیوںکو فراموش کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوںمیں مہاجر نام پر سیاست کرنا جرم بنا د ی گئی ہے جبکہ مذہبی جماعتوںکو مہاجر سیاست کا متبادل بناکر پیش کرنے کی سازش مقامی افراد میں دوریوں اور نفرتوں کو پروان چڑھانے کا باعث بن رہے ہیںایسی کوئی بھی سازش جس سے مقامی افرادکو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ کسی طور قابل ِ قبول نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں