میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل 6 ہفتوں سے کسی بینچ کا حصہ نہیں

سپریم کورٹ: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل 6 ہفتوں سے کسی بینچ کا حصہ نہیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کے سات بینچ تشکیل دے دیے گئے ، سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل 6 ہفتوں سے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔سپریم کورٹ نے 22 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا ، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔سپریم کورٹ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطائ￿ بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر 2 میں جسٹس طارق مسعود، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے جبکہ تیسرا بینچ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔عدالت عظمیٰ کے آئندہ ہفتے کے روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 4 میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے، بینچ نمبر 5 جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں