شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کے کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کا حکم
شیئر کریں
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے صدر کے علاقے شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو 31 جنوری تک کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ہفتہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میںصدر کے علاقے شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس میں شامل عینی شاہدین کو تلاش کرنا ہے۔ ملزمہ نے اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کا انکشاف کیا۔ جائے وقوعہ پر موجود ملزمہ کی8 سالہ اور 13 سالہ بیٹی عینی شاہدین ہیں۔ ملزمہ کی دونوں بیٹیاں تاحال غائب ہیں، تلاش جاری ہے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے حتمی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی۔ عدالت نے 31 جنوری تک کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کی بڑی بیٹی آرزو اور سابق شوہر پطرس کی تلاش بھی جاری ہے۔ ملزمہ نے 10 دسمبر کو اپنے شہر کو ٹکڑوں میں قتل کیا ہے۔ کیس میں مرکزی ملزمہ رباب عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔