رقص خوبصورت آرٹ ہے ،فنکار کو خون و جگر دینا پڑتا ہے ‘ زارا اکبر
شیئر کریں
نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں سے اسکرپٹ کے آئوٹ ہونے سے ڈراموں کو نقصان ہو رہا ہے آج کوئی بھی یادگار ڈرامہ تخلیق نہیں ہورہا ہے ۔انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جنم جنم کی میلی چادر ، گھنگروں گرا شریفوں میں ، بشیرا ان ٹربل ، سکسر اور شرطیہ مٹھے جیسے اسٹیج ڈراموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے وہ کامیابی کسی کے حصے میں نہیں آئی ۔انہوںنے کہا کہ معیاری اسکرپٹ اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔رقص کے حوالے سے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں ۔اس کے لئے فنکار کو خون و جگر دینا پڑتا ہے ۔ زاراا کبر نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے سینئرز لوگوں کو دوبارہ واپس لانا ہوگا اور ان کی سرپرستی میں ہی تھیٹر کو دوبارہ کامیابی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔