میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا جبکہ گراں فروشوں نے درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 9روپے اضافہ کر دیا گیا، آٹا چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں 2روپے فی کلو اورفی من 80روپے اضافہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے 16 جنوری سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل 3 روپے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 33 پیسے مہنگا ہو گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔وزارت خزانہ کے فیصلیکے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہو گئی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 114 روپے 54 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز اوگرا نے 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری منظوری کیلئے بھجوائی تھی،علاوہ ازیں گران فروشوں نے منی بجٹ کوجوازبناکر ملٹی نیشنل کمپنی کے درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت9روپے اضافے سے418روپے جبکہ پانچ لیٹر کی پیٹی کی قیمت45روپے اضافے سے2090روپے،ملٹی نیشنل کمپنی کے درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت9روپے اضافے سے408 روپے جبکہ پانچ کلو کی پیٹی کی قیمت45روپے اضافے سے2040روپے ہو گئی، مقامی کمپنی کے درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت 9روپے اضافے سے414روپے جبکہ پانچ لیٹر پیٹی کی قیمت45روپے اضافے سے2065جبکہ فی کلو گھی کی قیمت9روپے اضافے سے404روپے جبکہ پانچ کلو پیٹی کی قیمت 45روپے اضافے سے2020روپے ہو گئی ۔علاوہ ازیں آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے فی کلو قیمت میں 2روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت88روپے سے بڑھ کر 90روپے جبکہ فی من قیمت 80روپے اضافے سے 3600ہو گئی ۔ آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت2600روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں بھی تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے میں چکی سے تیار آٹے کی قیمت کی پیداواری لاگت بڑھنے سے اضافہ نا گزیر تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں