میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کو اپنی غفلت کا اعتراف کرنا پڑے گا،ن لیگ

حکومت کو اپنی غفلت کا اعتراف کرنا پڑے گا،ن لیگ

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مری اور گلیات میں رش میں پھنسی گاڑیوں میں اموات پر رنج وغم اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء سڑکوں پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنا کر میڈیا کو بھیج رہے ہیں،حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے متاثرین پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں ، یہ بد نصیبی ہے ،حکمران ناکامی تسلیم کریں ،لوگوں کو الزامات مت دیں،مری سانحہ کے ذمہ دار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں،حکومت کو اپنی غفلت کا اعتراف کرنا پڑے گا،ذمہ داران کو سزا دینی پڑے گی،حکمرانوں کو اپنی غفلت کا عوام کو حساب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی ، رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اور نگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی ے کہاکہ گزشتہ رات مری میں بہت بڑا سانحہ ہوا ،ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق اکیس افراد جاں بحق ہوئے ہیںجن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقامی لوگ پہنچ کر پھنسے لوگوں کی مدد کررہے ہیں،بہت سے علاقوں میں ابھی امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے ،وزراء سڑکوں پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنا کر میڈیا کو بھیج رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے متاثرین پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ ایسی حکومت ہے جس کو عوام کی پرواہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی بزدار نے انتظامیہ کو اچھے انتظامات پر مبارکباد پیش کی تھی آج کہتے ہیں معلوم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مری میں ہر سال برف پڑتی ہے ،برفباری سے نمٹنے کے انتظامات کے لیے شہبازشریف مری میں آکر خود اجلاس کرتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ پھنسے ہیں انہیں نکالنے کی کوشش کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ حکمران ناکامی تسلیم کریں لوگوں کو الزامات مت دیں،حکومت کو اپنی غفلت کا اعتراف کرنا پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں