میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے لیے مزیدبھیک نہیں مانگیں گے ،اسدعمر

کراچی کے لیے مزیدبھیک نہیں مانگیں گے ،اسدعمر

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے آئین کے مطابق بااختیار مقامی حکومت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں بااختیاربلدیاتی نظام چاہئے، صوبائی حکومت نے سندھ میں مقامی حکومت کو مفلوج کرکے اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔کراچی میں امہ چیریٹی انٹرنیشنل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پرتقریب سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران صرف سندھ میں 66 ارب روپے مستحق افراد میں بانٹے گئے، رقم کا کچھ حصہ اگر کراچی پر خرچ ہوجاتا تو صورتحال بہتر ہوجاتی،وفاقی حکومت نے لوگوں کی مدد کے لیے ایک سے زائد پروگرام شروع کیے ہیں،کامیاب نوجوان پروگرام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے احساس پروگرام میں بھی لوگوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہیجبکہ کامیاب پاکستان پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے،عثمان ڈار نے بہت محنت کی ہے ان سے کہوں گا کہ مزید محنت کرنی ہے ،کامیاب پاکستان پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، ہم جیسے بابوں کو بھی کبھی کبھی مدد کی ضرورت پڑ جاتی ہے،لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا مدد کرنے کا بہترین طریقہ کار ہے،کوویڈ کے دوران صرف سندھ میں چھیاسٹھ ارب روپے مستحق افراد میں بانٹے گئے،ہماری کوشش جاری ہے عمران خان ایمانداری سے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں، پاکستان ان ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنے ساتھ رہنے والے لوگوں کی مدد کرتے ہیں،کراچی کا شمار بھی ایسے ہی شہروں میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10جنوری کو گرین لائن کا منصوبہ مکمل طور پر شروع ہو جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں مقامی حکومت کو مفلوج کرکے تمام اختیارات سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھ لیئے ہیں ،وفاق کا حاصل کردہ ریونیو دفاع اور وفاقی اداروں میں خرچ ہو جاتا ہے ،باقی پیسہ صوبوں کے پاس واپس آجاتاہے ،اس پیسے کا کچھ حصہ اگر کراچی پر خرچ ہو جاتا تو صورتحال کافی بہتر ہو جاتی ،ایک میٹنگ میں وزیر اعلی سندھ پوچھ رہے کہ وفاق میرے صوبے میں کیوں کام کررہا ہے، نظام نہیں ہے اس لئے ہمیں کام کرنا پڑ رہا ہے ،ہمیں بھٹو کے بنائے گئے آئین کے مطابق بااختیار مقامی حکومت چاہیئے ،ہم کراچی کے لئے مزید بھیک نہیں مانگیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں