میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیواسٹاک اینڈفشریز،عالمی بینک کے منصوبے میں غیرقانونی بھرتیوں کاانکشاف

محکمہ لائیواسٹاک اینڈفشریز،عالمی بینک کے منصوبے میں غیرقانونی بھرتیوں کاانکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی جانب سے عالمی بینک کے منصوبے میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل نے تحقیقات کی سفارش کردی ہے،ڈی جی لائیواسٹاک ڈاکٹر نذیر کلہوڑو پر غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اور حکومت سندھ کی درخواست پر عالمی بینک اور دیگر مالی اداروں نے سندھ کے مختلف محکموں مین سندھ ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ کے منصوبے شروع کئے، پروجیکٹ تقریبن 13 ارب روپے کی مالیت کا تھا، پروجیکٹ کے تحت محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں بھی منصوبہ شروع کیا گیا، منصوبے کے تحت سال 2015-16 میں بھرتیوں کے دوران سنگین بے قائدگیاں کی گئیں، محمد سہیل کو پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ بھرتی کیا گیا لیکن وہ مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتے تھے، امداد حسین قاضی کوایم بی اے کی ڈگری پر اکائونٹنٹ بھرتی کیا گیا لیکن عہدے کے لئے ایم اے یا ایم کام کی ضروری تھی، اسی طرح ڈاکٹر مکیش کمار کو ضلعی مانیٹرنگ مینیجر تعینات کیا گیا اور وہ پی وی ایم سی کے پاس رجسٹرڈ تھے لیکن ان کے پاس مطلوبہ قابلیت ڈاکٹر آف وٹنری میڈیسن کی ڈگری نہیں تھی، ڈاکٹر شاہد آرائیں کو ضلع فیلڈ مینیجر تعینات کیا گیا لیکن ان کا کوئی بھی دستاویز پیش نہیں کیا گیا۔ ذکاء اللہ پنہور کو ڈیٹا بیس آپریٹر تعینات کیا گیا اور ان کے پاس بی ایس (سافٹ ویئر ) کی ڈگری تھی جبکہ عہدے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی یا کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز درکار تھی، ظفر کو کمیونیکیشن کنسلٹنٹ تعینات کیا گیا اور ان کی تعلیم ایم اے (پریویئس) تھی جبکہ پی سی غلط طور پر مطلوبہ تعلیم بیچلر لکھی گئی ۔ سندھ ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ (لائیو اسٹاک کامپوننٹ) میں بھرتیوں میں سنگین بے قائدگیوں کے حوالے سے محکمے کو آکتوبر 2016 میں آگاہی دی گئی لیکن آڈٹ حکام کو کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جس پر آڈٹ حکام نے تحریری طور درخواست دی کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے معاملے پر غور کیا جائے لیکن اجلاس طلب نہیں کیا گیا، جس کے بعد آڈیٹر جنر ل آف پاکستان نے سندھ ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ (لائیواسٹاک کامپوننٹ) میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاف کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر موجود ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر کلہوڑوتھے اور انہوں نے ہی من پسند افراد کو بھرتی کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں