میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کو نظر لگ گئی تھی ،ہم سب کو مل کر اس کا امیج بہتر کرنا ہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی کو نظر لگ گئی تھی ،ہم سب کو مل کر اس کا امیج بہتر کرنا ہے،مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر کراچی کے امیج کو بہتر کرنا ہے، کہیں نہ کہیں کراچی کو نظر لگ گئی تھی ،رونقیں ماند پڑگئی تھیں لیکن اب کراچی بدل رہے، اچھا کراچی، سرسبز کراچی دیکھ کر دل سے خوشی ہورہی ہے، قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے آج جو کراچی گرین میراتھون منعقد ہوئی ہے اس میں آئندہ سال غیر ملکی افراد بھی حصہ لیتے ہوئے نظر آئیں گے، یہ بات انہو ںنے کراچی گرین میراتھون کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ریس کے شرکاء کے ساتھ خود بھی اس میں حصہ لیا، میراتھون میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے کہیں نہ کہیں جاگ رہا ہوتا ہے ابھی یہ ابتداء ہوئی ہے آئندہ بھی اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے اور فروغ دیں گے، مجھے یہ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہورہی ہے کہ اس میراتھون میں بچے، نوجوان، بزرگ اور خاص طور پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کراچی کے شہری صحت مندانہ سرگرمیوں نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ عملی طور پر بھی حصہ لیتے ہیں، اس ایونٹ کو یہیں پر ختم نہیں کرنا ہے بلکہ اسے سالانہ ایونٹ بنانا ہے تاکہ ہر سال 25 دسمبر کو شہری اس میں شرکت کرسکیں، کراچی کے لوگوں کی سوچ مثبت ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی وجوہات کی بنا پر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے لیکن حکومت سندھ اس پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے کراچی کے لوگوں نے بہت برے دن دیکھے ہیں اب وقت بدل رہا ہے اور کراچی میں ثقافتی، ادبی، علمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، انتظامیہ اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے لوگوں کا ساتھ دے گی شہری نکلیں اور اس شہر کو امن و آشتی، خوشحالی، تعمیر و ترقی کا شہر بنائیں، ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ طالبان سے وفاقی حکومت بات کررہی ہے عامر لیاقت حسین اسی وزیر اعظم کے ساتھ تصویریں کھچواتے ہیں، آج قائد اعظم کا یوم پیدائش بھی ہے اور مسیحی برادری اپنا سب سے بڑا تہوار کرسمس بھی منا رہی ہے جس کے باعث شہر کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے ، انہو ںنے کہا کہ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو اس بات کی مکمل آزادی ہے کہ وہ اپنی اپنی دلچسپی کے مدنظر سرگرمیوں میں حصہ لیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں