میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں اومی کرون کے مشتبہ کیسز میں اضافہ

کراچی میں اومی کرون کے مشتبہ کیسز میں اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)کے حکام نے کہاہے کہ سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سی اے اے حکام کے مطابق یہ تمام مسافر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر آئے تھے، جن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔حکام نے بتایاکہ ایئر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تو وہ مثبت آ گئے۔کورونا وائرس میں مبتلا تمام مسافروں کو کورنگی میں محکمہ صحت سندھ کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مسافر جدہ سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 700 سے کراچی پہنچے، مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں کورونا وائرس مثبت آیاہے۔ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافروں کے نمونے جینوم سکیونسنگ کے لیے نجی اسپتال میں بھیج دییے گئے ہیں جب کہ تمام 8 مسافروں کو کورنگی اسپتال 5 نمبر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں