میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختوانخواکے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کاجنازہ نکالدیا،سعیدغنی

خیبرپختوانخواکے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کاجنازہ نکالدیا،سعیدغنی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی پشاورسے پروان چڑھی اس کازوال بھی پشاورسے ہوگا۔سندھ میں کوئی نیا بلدیاتی نظام نہیں آیا ہے بلکہ 2013 کے اس بلدیاتی نظام جس کے تحت انتخابات ہوئے تھے اس کو بہتر کرنے کے لئے اس میں ترامیم کی گئی ہیں۔ عوام نے جس طرح خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات میں جنازہ نکالا ہے ، اسی طرح سندھ، پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میںاس کا جنازہ مزید دھوم دھام سے نکالے گی۔ اس ملک کے عوام بالخصوص نواجوانوں کے پاس امید کی واحد کرن اب بلاول بھٹو زرداری ہے، جو تمام عوامی اشیوز پر کھل کر بات کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کے روز سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نواب زادہ نصر اللہ خان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی مظفر گڑھ نواب زادہ افتخار حسین، سابق رکن قومی اسمبلی علی راشد، سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج آنے باقی ہیں اور کئی مقامات پر نتائج کو روکا گیا ہے، لیکن آنے والے نتائج کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو کی یہ بات درست ثابت ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی پشاورسے پروان چڑھی اور اس کازوال بھی پشاورسے ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ جونتائج آئے ہیں ان میں وفاق اورصوبائی وزراء کی مداخلت کولوگوں نے رد کیا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے پی کے میں خود بھی گئے، وزراء نے دھمکیاں دی لیکن عوام نے ان سب کو رد کردیا اور کے پی کے سے پی ٹی آئی کاجنازہ نکال دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کے پی کے نتائج میں اپوزیشن جماعتوں کو پی ٹی آئی کے مقابلے تین سے چارگنا زیادہ ووٹ پڑاہے اور اگرسب جماعتیں ملکرلڑتی توشاید ان کوملی ہوئی نشستیں بھی نہ ملتی۔ انہوںنے کہا کہ کے پی کے کے نتائج سے پی ٹی آئی کاپنجاب اورسندھ میں کیاحشرہوااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں اکثرلوگ کہتے ہیں نیابلدیاتی نظام نہیں آیا ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے بینرز بھی آویزاں کئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم سندھ میں کوئی نیا بلدیاتی نظام نہیں لائے ہیں بلکہ 2013کے نظام میں بہتری لانے کے لئے ترامیم کی گئی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اپنے آپ کو کراچی کا ٹھیکیدار بتانے والی ایم کیو ایم آج اس ملک میں بدترین مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں بے جا اضافے، گیس کے بحران، ادویات، پیٹرول، گھی، تیل، چینی اور آٹے سمیت تمام روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد بھی خاموش ہے لیکن وہ بلدیاتی بل کو لے کر لوگوں میں لسانیت اور تعاصب پھیلانے کے معاملے میں آگے ہے۔ انہوںنے کہا کہ جو شخص نواجوانوں کا نام لے کر تبدیلی کے نعرے لگا کر کسی کے کاندھوں پر حکومت میں آیا اس کا عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے جنازہ نکال دیا ہے تو یہ لسانی تعصب پھیلانے والوں کو بھی اب گھر بھیج دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں