میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نالوں پر تعمیرات کروا رہی ہے،صدرسائٹ ایسوسی ایشن

سندھ حکومت نالوں پر تعمیرات کروا رہی ہے،صدرسائٹ ایسوسی ایشن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سائٹ ایسوسی ایشن کے عبدالرشید نینالوں پر تعمیر ہونے والی عمارتوں کا الزام سندھ حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے یہ سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے۔نجی چینل کے مطابق صدرسائٹ ایسوسی ایشن نے ڈی سی کیماڑی اورسعیدغنی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عمارت کاسائٹ ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں، یہ پرانی عمارت تھی۔انہوں نے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ ماضی میں کچھ عمارات اور گودام تیار کر کے دیتی تھی مگر اب وہ سلسلہ رک گیا کیونکہ اختیار صوبائی حکومت یا مقامی انتظامیہ کے پاس ہے۔عبدالرشید نے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ حکومت کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ ہے، سندھ حکومت کودیکھناچاہیے کہ توجہ کیوں نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالوں پر سندھ حکومت عمارتیں تعمیر کروارہی ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے عمارت کی تعمیر کی ذمہ داری سائٹ ایسوسی ایشن پر عائد کی اور کہا کہ نالے کی صفائی کی ذمہ داری بھی اْن کی ہی تھی۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمارت کے مالک کو ایک ماہ قبل نوٹس جاری کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ آج صبح شیر شاہ پراچہ چوک میں نالے پر قائم عمارت گیس دھماکے میں زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد اور تین عزیزوں سمیت اب تک 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں