میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نسلہ ٹاور، تعمیرات کی غلط منظوری د ینے والوں کو بھی سزا ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ

نسلہ ٹاور، تعمیرات کی غلط منظوری د ینے والوں کو بھی سزا ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرنسلہ ٹاور کو گرانے کے پابند ہیں ، جنہوں نے تعمیرات کی غلط منظوری دی ان کو بھی سزا ہونی چاہیے،اسلام آباد میں بڑے بڑے لوگوں کے مکانات کو ریگولرائز کیا گیا،نسلہ ٹاور کو گرانے کے بجائے کوئی اور طریقہ بھی ہوسکتا تھا،کمیشن بنا رہے ہیں جو نشاندہی کریگا کہ کس کے حکم پر تحقیقات ہوئیں، گورنر سندھ سے ملاقات کی سفارشات سندھ کابینہ کے سامنے رکھوں گا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب بھی کورٹ بلائے گی حاضر ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ گورنر سے ملاقات ہوئی ہے،گورنر کو کہا جو خیالات ہیں لکھ کے دیں،گورنر کا پورا حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کی حکم کے مطابق نسلہ ٹاور گرا رہے ہیںلیکن سپریم کورٹ نے کسی چیز کی نشاندہی نہیں کی،جس نے نسلہ ٹاور کی اپرورول دی ہے اس پر ایکشن لیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ،حکومت کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم کو پشاور دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پشاور دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی ،ضلع پشاور میں بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو ہونے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں