میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم طبعی عمرپوری کرچکی، فوادچودھری

پی ڈی ایم طبعی عمرپوری کرچکی، فوادچودھری

ویب ڈیسک
منگل, ۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا عندیہ دیا ہے، مولانا فضل الرحمان پہلے بھی کئی مرتبہ تاریخیں اور حکمت عملی بدل چکے ہیں، یہ تاریخ بھی حتمی نہیں ہوگی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مارچ اور احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے، وزیراعظم عمران خان کا بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کی کوشش رہی ہے کہ یہ سسٹم ختم ہو چونکہ وہ اس سسٹم کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز اس لئے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نظر آتے ہیں کیونکہ وہ سسٹم کا حصہ نہیں،جو لوگ سسٹم میں ہیں وہ ایسی حکمت عملی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہونے کہاکہ اجلاس میں بھی پارلیمان کے اندر موجود جماعتوں اور شخصیات کا نکتہ نظر پارلیمان سے باہر رہنے والوں سے مختلف تھا، مولانا فضل الرحمان کی باتیں ٹائیں ٹائیں فش ثابت ہوں گی، پی ڈی ایم اپنی طبعی عمر پوری کر چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات ہونے والے ہیں، خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، اس کے بعد آئندہ سال ہم اپنا آخری بجٹ پیش کریں گے اور پانچ سال بعد ملک میں انتخابت ہونے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بے وقت کی راگنی مولانا فضل الرحمان اکیلے ہی گائے جا رہے ہیں اور سننے والے کوئی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان حوصلہ کیجئے اور اپنے دائیں بائیں دیکھیں، آپ کے ساتھ کوئی بھی نہیں ہے، آپ اکیلے بیٹھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں