سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی رہا
شیئر کریں
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حافظ سعد حسین رضوی کو 7ماہ بعد 7روز بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیاگیا،رہائی کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکنان مسجد رحمت اللعالمین پہنچ گئے اور سعد رضوی کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر کارکنان لبیک یارسو ل اللہ کے نعرے لگاتے رہے ، سعد رضوی نے رہائی کے بعد اپنے والد خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان سے طے پانے والے معاہدے میں پیشرفت ہوئی ہے اور حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ صاحبزادہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کر دیاہے ۔رہائی کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکنان جماعت کے مرکز پہنچنا شروع ہو گئے اور لبیک یارسو ل اللہؐ کے نعرے لگاتے رہے ۔ سعد رضوی کی آمد پر کارکنان نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا ۔ سعد رضوی کی رہائی اور استقبال کی وجہ سے چوک یتیم خانہ ملتان روڈ پرٹریفک کا نظام تعطل کا شکار رہا ۔تحریک لبیک کی مرکزی قیادت بھی سعد حسین رضوی کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔ سعد رضوی نے رہائی کے بعد اپنے والد علامہ خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔سعد رضوی اپنے والد مولانا خادم حسین رضوی کے آج جمعہ سے شروع ہونے والے عرس کی تقریبات میں شریک ہوں گے ،خادم حسین رضوی کا عرس 21 نومبر تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ تحریک لبیک نے حکومت کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے 20 اپریل تک کا وقت دیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر مظاہروں اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تحریک لبیک کی جانب سے ممکنہ مظاہروں کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 11 اپریل کو سعد رضوی کو حراست لیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔