میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جام عبدالکریم پیپلزپارٹی سے ناراض،علیحدہ ہونے کی دھمکی

جام عبدالکریم پیپلزپارٹی سے ناراض،علیحدہ ہونے کی دھمکی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: مظفر حسین عسکری) ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث پی پی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے مقدمے میں ساتھ نہ دینے پر پارٹی میں علیحدہ ہونے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے اس کے خلاف درج مقدمے میں ساتھ نہ دینے پر پارٹی سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ کے ہونے والے مشترکہ اجلاس میں جام عبدالکریم کو حاضر ہونے کا کہا گیا تھا، تاہم انہوں نے پی پی کی اعلیٰ قیادت کو اجلاس میں نہ آنے سے متعلق بتایا تھا کہ ان کے اور چھوٹے بھائی ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کے بعد پی پی صوبائی قیادت نے جن میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شامل ہیں مقتول ناظم جوکھیو کے گھر جاکر تعزیت کی اور ہم دونوں بھائیوں کو مقدمے میں ملوث قرار دیتے ہوئے ہمارے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش نہ ہونے پر بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنما سخت نالاں نظر آتے ہیں اور شوکاز نوٹس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ جام عبدالکریم نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں بلوچستان ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کی ہوئی ہے، جبکہ ان کا چھوٹا بھائی جام اویس پولیس کی حراست میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں