میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاست میں ناجائز مداخلت ہو تو شکایت ہمارا حق ہے ، مولانا فضل الرحمن

سیاست میں ناجائز مداخلت ہو تو شکایت ہمارا حق ہے ، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں چھوٹی پارٹیوں کو مشترکہ اجلاس میں جانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چل نہیں رہی، چلائی جا رہی ہے، ہم حکومت چلانے والوں اور چلنے والوں کو بھی جانتے ہیں۔ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ملکی حالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اکثریت حاصل نہیں، اتحادی ساتھ دینے کو تیار نہیں، نا اہل حکمران اقتدار کو طول دینے کے لیے ناجائز طریقے اپنا رہے ہیں۔ حکومت جعلی پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لیے تیار کر رہی ہے۔ مشترکہ اجلاس کو شکست کے خوف سے ملتوی کیا گیا۔ لوگوں کو سیف ہاؤسز میں لیجایاگیا ہمیں رپورٹ ملی ہیں، حکومت کیپاس جبری اکثریت ہے۔ عدالت سیرجوع کیلئے قوانین کا جائزہ لیاجائیگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چھوٹی پارٹیوں کو مشترکہ اجلاس میں جانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ 19 نومبر سے پہلے آخر جلدی کیوں ہے، یہ معاملے کو مشکوک بناتا ہے۔ سیاست میں ناجائز مداخلت ہو تو پھر شکایت ہمارا حق ہے۔امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ جب اس وزیراعظم کو منتخب کہا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کسی چیز کی توقع نہ رکھیں۔ ملک کو جبر سے چلایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناجائز حکمران کیخلاف ہم جہاد کررہیہیں۔ لوگ خودکشیاں کررہیہیں بچوں کو بھوک ان سیدیکھی نہیں جارہی۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ عوام پر مہنگائی کے روز بم گرائے جا رہے ہیں۔ مہنگائی کی چکی میں پوری قوم پس رہی ہے۔ پی ڈی ایم عوام آدمی کی آواز ہے۔سابق جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیان حلفی کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ نوازشریف نے واپس آنے کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گرانیسیپہلے یہ سوچنا ہوگا متبادل کیا ہے۔ متبادل اس سے بھی برا ہوا تو کیا کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں